Press Releases

Islamabad October 10, 2020

NHMP has upgraded the App “NHMP Hamsafar” and re-launched it as “Motorway Humsafar’ both on Andriod and iOS platforms.

All our valued road-users are requested to download “Motorway Humsafar” for a safe and comfortable driving experience, on National Highways & Motorways.

 

NHMP app “Motorway Humsafar” with latest features can be installed from the links mentioned below:

Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=pk.pitb.gov.motorwayhumsafar&hl=en

Apple: https://apps.apple.com/pk/app/motorway-humsafar/id1496337847

 

NHMP looks forward to your experience and feedback. 

 

Islamabad October 10, 2020

DLA Closed

Islamabad September 18, 2020

Retrieval of Abducted and Apprehension of Kidnappers by NHMP Officers

During routine patrolling, the officers of National Highways and Motorway Police N-5 North-II Sector, IP/SPO Malik Abbas and IP/SPO Muhammad Munir observed a woman shouting for help inside a car bearing registration number LXF-9255 at Rajgan CNG Mandra at about 23:20 hrs. Showing a great responsibility and professionalism, the NHMP officers intercepted the said car and successfully retrieved the captives along with her three daughters and arrested two (02) kidnappers namely SohailIdrees s/o Raja Muhammad Idrees r/o Gujjar Khan Rawalpindi and Shehzad s/o Muhammad Farooq (Car Driver). The officers also recovered a 30 bore pistol from the culprits. The captives along with the culprits have been handed over to the duty officer of PS Sehala for further legal proceedings. The Inspector General NHMP Dr. Syed Kaleem Imam awarded the officers of NHMP with Commendation Certificate & DIG N-5 North Muhammad Wisal Fakhar Sultan awarded the officers with cash reward for their best performance.

Islamabad September 13, 2020

 
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے لڑکوں کو گرفتار کرا دیا۔
 
(اسلام آباد) تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران معمول کی ڈیوٹی پر معمور تھے کہ موٹروے پولیس کے زیر انتظام اسلام آباد-مری سیکشن کے آپریٹر کو 130 ہیلپ لائن سے کال موصول ہوئی جو کہ ایک خاتون کی تھی  خاتون نے  بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ مری ایکسپریس وے پراپنی گاڑی میں  سفر  کر رہی ہیں اور  شکایت درج کرائی  کہ ایک گاڑی wagonR  رنگ سفیدجس میں کچھ لڑکے سوار ہیں اور وہ مسلسل انکا پیچھا کر رھے  ہیں اور تنگ کر رہے ہیں اور بار بار روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم سب بے خوفزدہ گھبراے ہوے ہیں ہماری مدد کی جائے۔
  بیٹ آپریٹڑ نے فوری طور پر میسج تمام پٹرولنگ آفیسرز کو پاس کیا  کچھ ہی لمحوں کے بعد موٹروے پولیس افسران انسپکٹر سجاد عابد اور لیڈی سب انسپکٹر انعم ناز  نے مذکورہ گاڑی کو ظفر موڑ   پر روک لیا۔  گاڑی میں 5 لڑکے سوار تھے۔  پانچوں لڑکو ں کو حراست  میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کرنے کے بعد ٹریٹ چوکی سے لوکل پولیس کو بلایا گیا اور تمام لڑکوں  کو لوکل پولیس کے حوالے کیا گیا ۔ شکایت کرنے والی خاتون اور ان کے گھر والوں اور موقع پر موجود افراد نے موٹروے پولیس کی اس بروقت مدد کو خوب سراہا اور شکریہ ادا کیا۔  ۔  ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد وصال فخر سلطان  نے افسران کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی بروقت مدد راہنمائی اور بلا امتیاز قانون کی پاسداری کو جاری رکھیں، یہی موٹروے پولیس کا طرہ امتیاز ہے۔

 

National Highways & Motorway Police arrested the culprits..

According to the details, the officers of NHMP N-5 north were on routine patrolling. a Complaint received on 130 help line of The Beat IMDC from a Lady  Travelling in a red Cultus who complaining about a Suzuki Wagon(R)  Car  filled with Boys. The lady complained that they are moving with family and the boys inside the mentioned Wagon(R) are chasing and disturbing them as thay are moving with family and need help.on receiving the information, the said message passed to all patrolling officers, consequently the said vehicle was  intercepted by the officers of tiger 2 inspector Sajjad Abid Aheer and sub inspector Anum Naaz at location 34 north (zafar mor), 5 boys were found in the said vehicle all were arrested  who later on  handed over to treat choki police after codal formalities for further legal proceedings. Public and the family of the caller  highly appreciated the prompt action of the officers of NHMP. The DIG N-5 North Zone Mohammad Wisal Fakhar Sultan appreciated the honesty hard work and efforts of the officers and expected the same standards by all the officers of N-5 North Zone during discharge of their official obligations.

 

Islamabad September 29, 2020

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ذیل ہیں۔

فیس بک اکاؤنٹ۔http://facebook.com/NHMPofficial
ٹویٹر اکاؤنٹ۔https://twitter.com/NHMPofficial

تاہم موٹروے پولیس کا نام استعمال کر کے جعلی اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا میں کچھ پیغامات کی تشہیر کی جارہی ہے جن سے موٹروے پولیس کا کوئی تعلق نہیں۔ ایسے جعلی اکاؤنٹ ہولڈرز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ اوپر بیان کئے گئے آفشل پیجز کے علاوہ دیگر جعلی پیجز پر دی گئی معلومات کو خاطر میں نہ لائیں۔

Islamabad September 28, 2020

ig

Islamabad September 14, 2020

ig

۔

Islamabad September 08, 2020

کل مورخہ 9 ستمبر 2020 بروز بدھ کو بوقت 2 بجے سے 3بجے دوپہر تک FM  101 کراچی کے اسٹوڈیو سے براہ راست ایڈیشنل آئی جی موٹروے پولیس ساؤتھ ریجن(سندھ ،بلوچستان,) ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اپنے محترم سننے والوں کے ساتھ Live ہونگے۔

آ پ تمام محترم سامعین سے گذارش ہے کہ مذکورہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے  101FM فیس بک ایڈریس

www.facebook.com/101pakistan

پر کال کرکے پروگرام میں شرکت کر سکتے ہیں۔اور موٹروے پولیس سے متعلق سوالات کر سکتے ہیں۔

شکریہ

 

ترجمان موٹروے پولیس
03339530525

 

Islamabad August 08, 2020

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈرائیورز لائسنسنگ اتھارٹی 24مارچ 2020سے غیر فعال تھی۔
حالات میں بہتری آنے پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام کی ہدایات کے مطابق 10 اگست 2020 بروز پیر سے ڈرائیورز لائسنسنگ اتھارٹی کو دوبارہ فعال کیا جارہا ہے۔
تاہم عوام سے گزارش ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی ایس او پیز پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ 
لاک ڈاؤن کے وجہ سے ڈرائیونگ لائسنسز (لرنراور ریگولر)کی تجدید  نہ ہو نے کے تناظر میں عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ  نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ڈرائیورز لائسنسنگ اتھارٹی کے فعال ہونے یعنی 10 اگست سے ویسے لائسنسز کی معیاد میں دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
 فیس ماسک اور گلوز کے بغیر کسی امیدوار کو ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی، اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔
 
افسر تعلقات عامہ

Islamabad August 04, 2020

Message from IGP NHMP Dr. Syed Kaleem Imam in eve of Youm-e-shuhada Police 2020

ig

Islamabad June 15, 2020

The high powered selection board approved Inspector General, National Highways & Motorway Police, Dr. Syed Kaleem Imam in grade BS-22. The federal Minister for Communications Murad Saeed and Secretary for Communications Zafar Hasan pinned the batches to Inspector General, National Highways & Motorway Police, Dr. Syed Kaleem Imam on his promotion to Grade 22, in the rank wearing ceremony held in Ministry of Communications, Islamabad. The Federal Secretary of Communications Zafar Hasan, Chairman NHA Capt (Retd) Sikander Qayyum, Director General Pakistan Post Muhammad Akhlaque Rana, Addl. IG, NHMP HQ Khalid Mehmood, Addl. IG, NHMP North Region Abbas Hussain Malik, Addl. IG, NHMP Central Region Muhammad Zubair Hashmi, DIG Operations NHMP Jan Muhammad, DIG (HQs) NHMP Asghrar Ali Yousfazai AIG Attique Ahmed, senior officers of Ministry of Communications and National Highways and Motorway Police were also present in the occasion. The federal Minister for Communications Murad Saeed congratulated to Inspector General, National Highways & Motorway Police, Dr. Syed Kaleem Imam on his promotion in BS-22. Federal Minister for Communications Murad Saeed lauded the performance of Motorway Police. Inspector General, National Highways & Motorway Police, Dr. Syed Kaleem Imam said that the National Highways and Motorway Police is committed to serving the commuters and the NHMP staff is continuously making efforts to ensure safe journey for all road users and provide timely help and support to commuters. 

ig

 

Islamabad May 21, 2020

قومی شاہراؤں اور موٹرویز پر پبلک سروس وہیکلز کا داخلہ۔
موٹروے پولیس نے ایس او پی جاری کر دی۔

  • ایس او پیز کی پابندی کی صورت میں 22 مئی سے مسافربردار گاڑیوں کو داخلہ کے اجازت۔
  • صوبائی انتظامیہ جاری کردہ ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بناے گی۔
  • ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے ایک ملازم کی موجودگی بمعہ حفاظتی آلات کو یقینی بنایا جائے۔
  • اپنے علاقائی حدودکے بس ٹرمینل پر مسافروں کیلئے جامع ایس او پیز بنائی جائے۔ 
  • ٹرمینل پر ڈس انفیکشن  واک تھرو گیٹ لگایا جائے۔
  • مسافر بردار گاڑیوں کو ڈس انفیکشن کرنے کا انتظام کیا جائے۔ 
  • مسافروں اور بس سٹاف کیلئے سینیٹائیزر، فیس ماسک اور گلوز  کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
  • مسافرگاڑیوں کی آمد اور روانگی کے حوالے سے  ڈس انفیکشن کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے۔
  • مسافروں کی تعداد پچاس فیصد سے زائد نہ ہو۔
  • صوبائی انتظامیہ مسافر بردار گاڑیوں کو حفاظتی اقدامات اپنانے کے حوالے سے سرٹیفکیٹ مہیا کریں گی۔ 
  • این ایچ اے سروسز ایریا اور تمام پبلک استعمال کی جگہوں کے ڈس انفیکشن کو یقینی بنائے گی۔
  • ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔]
  • کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں موٹروے پولیس کا ساتھ دیں۔
  • سوشل ڈسٹینسگ کو پروان چڑھائیں۔
  • غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

عوام سے گزارش ہےکہ انتہائی ضرورت کے تحت سفر شروع کرنے سے پہلے این ایچ ایم پی ٹریول ایڈوائزری http://beta.nhmp.gov.pk/TA/Public/ViewTravel.aspx، موٹروے ہمسفر ایپلیکیشن(NHMP Hamsafar)
،موٹروے پولیس ایف ایم 95 ریڈیو اور موٹروے ہیلپ لائن 130سے تازہ ترین صورتحال ضرور حاصل کریں۔

ترجمان موٹر وے پولیس۔

slamabad May 08, 2020

The expiry dates of all drivers licences/learner permits which could not be processed for renewal or testing due to lockdown, are hereby extended for two (02) months 

Islamabad May 07, 2020

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سینٹرل آفس اسلام آباد انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی سربراہی میں آڈیو کانفرنس منعقد ہوئی۔
 آڈیو کانفرنس میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آل پاکستان ریجنل کمانڈرز اور زونل کمانڈرزنے شرکت کی۔
آڈیو کانفرنس میں پیشہ ورانہ امور ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیشِ نظر کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ 
موٹر وے پولیس کے تین افسران میں کورونا وائرس کےٹیسٹ مثبت آئے تھے جن میں سے ڈی ایس پی انیس الدین صحتیاب ہو کر ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے جبکہ انسپکٹر قیصر اعوان اورلیڈی جونیئر پیٹرول آفیسر نبیلہ رحیم آئسولیشن میں ہیں۔ آڈیو کانفرنس میں عید کے قریب جرائم کی روک تھام کیلئے اسپیشل اسکواڈ چلانے کی تجویز دی گئی

 

 

Islamabad April 29, 2020

NHMP expresses grief over the death of SPO Sohail Lodhi of South Zone.  May the departed soul rest in eternal peace. Our thoughts and sincere prayers for the bereaved family.

 

Islamabad April 07, 2020

DR. SYED KALEEM IMAM, IG MOTORWAY POLICE VISITED REGIONAL COMMANDER OFFICE NORTH REGION.

CHAIRED THE NORTH REGION MEETING ON OPERATIONAL MATTERS.

Inspector General, National Highways and Motorway Police, Dr. Syed Kaleem Imam visited regional commander office north region, Islamabad. The operational meeting was chaired by the Inspector General NHMP, Dr. Syed Kaleem Imam and attended by the Zonal Commanders, Sector Commanders and senior officers of the North region.

Additional Inspector General north region Abbas Hussain Malik briefed the operational matters of north region. He also briefed the steps taken by NHMP to prevent spread of coronavirus. The officers of NHMP are performing their duties by taking safety measures, all staff/officials have been given face mask, gloves and sanitizer lotions, patrolling vehicles are being sanitized before performing their duties.

Inspector General, National Highways and Motorway Police, Dr. Syed Kaleem Imam said the most important weapon in fighting Coronavirus is carefulness, he further added that people should avoid unnecessary travel. IG NHP expressed satisfaction over the action taken by NHMP. He lauded, according to NHMP vision, ensuring a safe driving environment on National Highways and Motorways is our priority.

٭ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کا ریجنل کمانڈر نارتھ ریجن کا دورہ۔
(٭ کورونا سے لڑنے کا سب سے اہم ہتھیار احتیاط ہے.(آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام
 
انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کا ریجنل کمانڈر نارتھ ریجن کا دورہ کیا۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ ریجن میں پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد کیا
گیا۔ اجلاس میں نارتھ ریجن کیزونل کمانڈرز، سیکٹر کمانڈرز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کی۔اجلاس میں  نارتھ ریجن کے پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ ریجن عباس حسین ملک نے بریفننگ دی۔آئی جی موٹروے پولیس کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی تفصیلاً آگاہ کیا آنہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس افسران حفاظتی اقدامات پر
عمل کر کے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔موٹروے پولیس افسران کو فیس ماسک گلوزاور سینیٹائزر لوشن کٹس دی گئی ہیں۔ڈیوٹی سے پہلے تمام گاڑیوں کو خصوصی طور پر سینیٹائز کیا جاتاہے۔
آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ  کورونا سے لڑنے کا سب سے اہم ہتھیار احتیاط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔  انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس
ڈاکٹر سید کلیم امام نے موٹروے پولیس کی جانب سے کئیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ موٹروے پولیس کے وژن کے مطابق قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ڈرائیونگ کے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ حالیہ کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوے موٹروے پولیس مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کریے۔

__________________________________________________________________________________________________________________________________________

Islamabad March 27, 2020

Islamabad March 20, 2020

______________________________________________________________________________________________________________________

Islamabad March 10, 2020

  • DR. SYED KALEEM IMAM, IG MOTORWAY POLICE VISITED SOUTH ZONE, KARACHI.
  • CHAIRED THE SOUTH ZONE MEETING ON ADMINISTRATIVE AFFAIRS
  • THE ADDITIONAL IG, SOUTH REGION, DR. AFTAB AHMED PATHAN WELCOMED THE GUESTS AND PARTICIPANTS.

Inspector General, National Highways and Motorway Police, Dr. Syed Kaleem Imam august the officers and staff of South Zone, Karachi while visiting the regional headquarter and chaired the meeting on administrative matters. During the meeting, Additional IG, South Region, Dr. Aftab Ahmed Pathan briefed the management of the South Zone through multimedia. The meeting was attended by the Sector Commanders, all senior and junior officers of the South zone. The officers' and staff's were motivated to utilize their best professional capabilities to improve the department’s performance, enhance patrolling, ensure safe and easier journeys. While addressing, the force was referred as a role model for all government services, and the Regional Commander also advised the officer not to compromise on principles and face difficult situations to the best of their abilities. He further expressed that zonal issues are required to be resolved with collective efforts and effective operations to illuminate the department's name. In his address, Dr. Syed Kaleem Imam directed the officers to remain polite and courteous. He described the strong nature of his family, his workmates as a means of helping others to help them. Further, they listened to the problems of the officers and employees inside the meeting and issued orders for their resolution on the spot. In the end, Additional IG, South Region, Dr. Aftab Ahmed Pathan presented the souvenir to Dr. Syed Kaleem Imam, Inspector General, NHMP.

٭ آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کا کراچی میں اجلاس عامہ سے خطاب۔
   ٭ ڈی آئی جی آفس آمد پر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان نے استقبال کیا۔
   ٭ انتظامی امور پر ہونے والے ساوتھ زون کے اجلاس کی صدارت کی۔
 
انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے ساؤتھ زون کا دورہ کیا اور انتظامی امور پر ساوتھ زون کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان نے ملٹی میڈیا کے ذریعے ساؤتھ زون کے انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں چاروں سیکٹر کمانڈرز سیکٹر سکھر کے ایس ایس پی غلام سرور بھیو،  سیکٹر سکرنڈ کے سیکٹر کمانڈر سجاد بھٹی، سیکٹر جامشوروکے سیکٹر کمانڈر زبیر انور سومرو اور سیکٹر انڈس ہائی وے این 55 کے سیکٹر کمانڈر اشتیاق آرائیں، زون کے تمام سینئر اور جونیئر  افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ادارے کی کارکردگی کو مزید بہترکرنے، پیٹرولنگ کو مزید موثر، روڈ یوزر کے سفر کو محفوظ آسان بنانے کے لئے افسران و ملازمان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید فعال کرنے اور ان کی ویلفیئر پر زور دیا۔بعد ازاں انہوں نے اجلاس  عام سے خطاب کیا۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان نے سپاس نامہ پیش کیا اور اپنے خطاب میں انہوں نے آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام کے دوران سروس اصولوں پر سودے بازی نہ کرنے اور اپنی صلاحیتوں سے ہر مشکل حالات کا سامنا کرنے پر انہیں تمام سرکاری ملازمین کے لیے رول ماڈل قرار دیا اور اپنے ساؤتھ ریجن کے مسائل کو مل بیٹھ کر احسن طور پر حل کرنے اور ادارے کا نام مزید روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے اپنے خطاب میں افسران و ملازمان کو اپنے رویوں میں شگفتگی اور نرمی لانے پر زور دیا۔ 
انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید وسعت دینے اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر ادارے کی ترقی،وقار اور کارکردگی کو مزید مثالی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے دوسروں کی مدد کو اپنا شعار بنا نے اپنے خاندان اوراپنے ساتھ کام کرنے والوں سے مضبوط تعلق کو انسان کی بہترین خصلت سے تعبیر کیا۔مزید انہوں نے اجلاس عام میں موجود افسران اور ملازمان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات صادر فرمائے۔آخر میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان نے آئی جی موٹروے ڈاکٹر سید کلیم امام کو سوئنیر پیش کیا۔
__________________________________________________________________________________________________________________________________________

Islamabad March 4, 2020

DR. SYED KALIM IMAM, PSP, ASSUMED CHARGE AS INSPECTOR GENERAL, NATIONAL HIGHWAYS & MOTORWAY POLICE.

Dr. Syed Kalim Imam, PSP, assumed charge as Inspector General, National Highways & Motorway Police. He is the 18th Inspector General of National Highways & Motorway Police. During his illustrious career, he undertook various important assignments, the highlight of which remained his stint as Inspector General Sindh. On his arrival at NHMP Headquarters in Islamabad, he was presented a Guard of Honor subsequent to which he held meetings with his staff officers.

The new commander pledged his resolve to strengthen the organization for improved public service.

٭ ڈاکٹر سیدکلیم امام (پی ایس پی)نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
 ٭ دوران سروس ڈاکٹر سیدکلیم امام نے مختلف اہم منا صب پر کام کیا جس میں سر فہرست ان کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی ہے۔ 
 
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات ہونیوالے نئے انسپکٹرجنرل ڈاکٹر سیدکلیم امام (پی ایس پی)نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ڈاکٹر سیدکلیم امام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 18ویں انسپکٹر جنرل ہیں۔دوران سروس انہوں نے مختلف اہم مناصب پر کام کیا۔ جس میں سر فہرست ان کی بطور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ تعیناتی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد آمد کے موقع پر انہیں چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔جس کے بعد انہوں نے افسران سے ملاقات کی۔نئے سربراہ نے ادارے کو مزید مضبوط بنانے اور عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔

__________________________________________________________________________________________________________________________________________

Islamabad Dec 19, 2019
Application of New Fines from January 1, 2019: National Highways & Motorway Police

The World Health Organization (WHO) estimates that in 2016, more than 27,500 people were killed, and an estimated 500,000 people were treated in hospitals/health units because of road traffic crashes in Pakistan. This is almost three times greater than the number of combined deaths in terrorism (956) and homicide (8516) for the corresponding year. Road traffic crashes are the number one cause of death among those aged 15-29 years. 

The economic cost of road traffic crashes in middle-income countries is estimated to be as high as 5% of gross domestic product (GDP). Pakistan’s GDP is projected to increase to $360 billion in 2020 (Ministry of Finance 2017; World Bank, 2017). If this projection is correct, based on a conservative cost of 3% of GDP, road traffic crashes could cost the Pakistan economy about USD 11 billion in 2020.

To reduce the increasing number of accidents on highways & motorways, the Government of Pakistan, upon recommendations of National Highways & Motorways Police (NHMP), has revised fine rates prescribed for violations on highways and motorways. According to the official sources of NHMP, the revised Schedule XII of National Highway Safety Ordinance (NHSO) 2000 shall take effect from 1st January, 2020. This Schedule enlists minor penalties for traffic violations on the national road network only and is not applicable to provincial highways or roads within municipal limits of cities and towns. The rates for existing violations have been revised for better regulation. The rates for different violations have been determined in light of greater risk to road users. Similarly, type of vehicle has been given due consideration prescribing heavy penalties for Public Service Vehicles entrusted with safe transportation of several passengers. 

A quick glance at the cross-country comparison for fine rates indicates that Pakistan is amongst the few countries where, despite revision after nineteen years, fines for traffic violations are the least. 

In case of over speeding, the amount of fine in Pakistan is Rs. 2500/- whereas it is £1000 (Rs. 202,747) in England, AED 300-3000 (Rs. 12,653 to 126,527) in UAE, Saudi Riyal 300-2000 (Rs. 12,391 to 82,604) in Kingdom of Saudi Arabia.

Similarly, the fine rate for driving without a licence in Pakistan is Rs. 5000/- whereas it is £1000 (Rs. 202,747) in England, AED 400-500 (Rs. 16,870 to 21,088) in UAE, Saudi Riyal 150-300 (Rs. 6,195 to 12,391) in Kingdom of Saudi Arabia.

The earlier fine rates were framed in 2000, at the time of promulgation of NHSO. The objective of this revision is to promote a culture of responsible driving and maximize safety of commuters on national road network. 

 

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق سال 2016میں پاکستان میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے تقریباََ27500سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے اور ایک اندازے کے مطابق 5لاکھ افراد ہسپتالوں اور ہیلتھ یونٹوں میں زیر علاج تھے۔ جب کہ اسی سال 956افراد دہشتگردی کے نتیجے میں قتل ہونے والے 8516افراد کی تعداد کو ملا بھی لیں تب بھی شاہراؤں پر ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ان سے تین گنا زیادہ ہے۔ ٹریفک کے حادثات میں ہونے والی اموات میں 15سال سے 29سال والوں کی عمر کے افراد پہلے نمبر پر ہیں۔درمیانی آمدنی والے ملکوں میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے معاشی لاگت کا تخمینہ لگایا جائے تو یہ مجموعی ملکی پیداوار کا 5فیصدسے زیادہ ہے۔ پاکستان کی وزارت خزانہ، ورلڈ بینک، 2017کے مطابق سال 2020میں پاکستان کے جی ڈی پی میں 360ارب تک اضافے کا امکان ہے۔ اگر یہ امکان درست ہے تو جی ڈی پی کے 3فیصد اضافے کے حساب سے سال 2020میں پاکستان کی معیشت کو تقریباََ 11بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ وطن عزیز پاکستان کی قومی شاہراؤں اور موٹرویز پر حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کم کرنے کے لئے حکومت پاکستان نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی سفارشات پر قومی شاہراؤں اور موٹرویز پر ہونے والی ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کردہ جرمانوں میں ترمیم کی کی منظوری دے دی۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سرکاری ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000کا ترمیم شدہ بارواں شیڈول یکم جنوری 2020سے لاگو ہو گا۔ یہ شیڈول صرف قومی شاہراؤں اور موٹرویز پر نافذالعمل ہو گا۔ صوبائی، شہروں اور قصبوں کی میونسپل حدود کی شاہراؤں یا سڑکوں پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔ قوانین پر بہتر عمل درآمد کیلئے موجودہ خلاف ورزیوں کی شرح میں ترمیم کی گئی ہے۔ مختلف خلاف ورزیوں کی شرح میں ترمیم کا تعین شاہراؤں کو استعمال کرنے والوں کی سنگین غلطیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیاگیا ہے۔ اسی طرح مسافروں کی محفوظ آمدورفت کے حوالے سے پبلک سروس گاڑیوں کو بھاری جرمانے کی تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے ترمیم کی گئی ہے۔ پاکستان میں نظر ثانی شدہ جرمانے کے نفاذ کے بعد حدر رفتار کی خلاف ورزی کرنے پر کار چلانے والے کو 2500روپے جرمانے کی مد میں ادا کرنے ہوں گے۔ ترمیم شدہ نئے جرمانوں کاموزانہ اگر کچھ دیگر ممالک سے کریں تو پاکستا ن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں کے حوالے سے پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں 19سالوں کے بعد نظر ثانی کے باوجود ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر جرمانے سب سے کم ہیں۔ حدرفتار سے تجاوزکرنے کی صورت میں پاکستان میں جرمانے کی رقم 2500 روپے جبکہ برطانیہ میں 1000پاؤنڈ (202747)روپے، دبئی میں 300سے 3000درہم (12653سے 126527)روپے، سعودی عرب میں 300سے 2000ریال (12391سے 82604)روپے پاکستانی کرنسی کے مطابق بنتے ہیں۔ سی طرح پاکستان میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے 5000روپے جرمانہ ہے جبکہ برطانیہ میں 1000پاؤنڈ (202747)روپے،دبئی میں 400سے 500درہم (16870سے21088)روپے، سعودی عرب میں 150سے 300ریال (6165سے12391)روپے پاکستانی کرنسی کے مطابق بنتے ہیں۔ سابقہ جرمانوں کے نرخ سال2000میں نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس کے اجراء کے وقت لاگو کئے گئے تھے۔ جرمانوں کی شرح میں نظر ثانی کا مقصد شاہراؤں پر مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے